ناصر جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر مقرر

جمعہ 23 اکتوبر 2015 11:48

ناصر جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر مقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اکتوبر2015ء) حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر (این ایس اے) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’انھیں وزیر مملکت کی حیثیت میں فوری طور پر مقرر کیا جاتا ہے‘. اس سے پہلے یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو کہ خارجہ امور کے مشیر بھی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے قومی سلامتی کے مشیر کو مقرر کرنے کا مقصد نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو فعال کرنا ہے۔