وزیراعظم نوازشریف کاامریکی محکمہ دفاع کا دورہ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 11:20

وزیراعظم نوازشریف کاامریکی محکمہ دفاع کا دورہ

واشنگٹن.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اکتوبر2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نےامریکی محکمہ دفاع کا دورہ کیا ہے۔ پاک امریکا دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پنٹاگون کا دورہ کیا ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے دو طرفہ دفاع تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی صلاحیتیں بڑھانے میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کرنے میں پاکستانی کے اقدامات کی تعریف کی اور پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعوام کی قربانیوں کو سراہا ۔ملاقات میں علاقائی امن اور سیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :