قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب متفقہ ہونا چاہیے،چودھری شجاعت

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 22 اکتوبر 2015 23:23

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب متفقہ ہونا چاہیے،چودھری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب متفقہ ہونا چاہیے، متفقہ اسپیکراپنی ذمہ داریاں زیادہ اعتماد کے ساتھ نبھا سکے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پارٹی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے متفقہ انتخاب کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہناتھاکہ متفقہ طورپر منتخب اسپیکرقومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ کسی پارٹی کے نمائندے کے طور پر سامنے نہ آئے۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ا سپیکر کا عہدہ پارٹی سیاست سے بالاترہونا چاہئے ۔