واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو جدید ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 اکتوبر 2015 10:58

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو جدید ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اکتوبر 2015ء) : امریکہ نے پاکستان کو جدید ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کانگرس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہے اس بات کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم نواز شریف کے اس دورے کے دوران کیا جائے گا یا نہیں؟امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی فراہمی کامقصد دونوں ممالک کے مابین شراکت کو مزید وسیع کرنا ہے ۔ جبکہ پاکستان کے پاس اس وقت 70 سے زائد ایف 16 طیارے ہیں.

متعلقہ عنوان :