وزیراعظم نواز شریف امریکہ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 23:59

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امریکہ کے 4 روزہ دورے کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ گئےہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال امریکی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادی مریم نواز، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور سیکرٹری دفتر خارجہ طارق فاطمی بھی امریکہ گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف جمعرات کے روز امریکی صدر بارک اوباما سے اہم ملاقات کریں گے۔