مسلم لیگ(ن) چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گراسکتی ہے،برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا، ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونیکی وجہ سے کم ووٹ ملے، (ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی،وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 20 اکتوبر 2015 23:50

مسلم لیگ(ن) چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گراسکتی ہے،برطانوی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20اکتوبر۔2015ء) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گرائی جاسکتی ہے،برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا،سردار ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے کم ووٹ پڑے، (ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر پرویزرشیدنے کہا کہ پلڈاٹ کے سروے کے مطابق حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہواجبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ لاہورمیں صوبائی اسمبلی کی نشست اس وجہ سے ہاری کہ لوگ محسن لطیف سے خوش نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سردار ایازصادق کو ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے کم ووٹ پڑے، برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا۔

وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے نندی پورپراجیکٹ کوسکینڈل ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اس میں کچھ خامیاں ہیں یہاں بجلی کی پیداوارکے لئے ایک مشین کم ہے،نندی پورپراجیکٹ سے دنوں میں 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورخواجہ آصف سے غلطی جانچنے میں غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینکڑو ں میں سے صرف ایک ستارہ امتیازغلط دیا گیا۔