کراچی سمیت اہم شہروں میں رات 12بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد

منگل 20 اکتوبر 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ میں رات 12بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ،حیدر آباد،جامشورو،سانگھڑ،خیر پور ،سکھر اور شکار پور میں آج رات 12بجے سے ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جو کہ 10محرم الحرام تک رہے گی،نوٹیفکیشن میں بچوں ،بزرگوں ،خصوصی افراد ،صحافیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو پابندی کے اطلاق سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :