ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ

وزارت داخلہ کی محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس کو رضوی کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

منگل 20 اکتوبر 2015 23:12

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) حسا س اداروں کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی پر حملہ کرسکتے ہیں ۔ منگل کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق دہشتگرد اس قسم کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ حیدر عباس رضوی پر ممکنہ حملے سے متعلق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا۔ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو ارسال کر دی۔ وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ حیدر عباس رضوی کی سیکیورٹی سخت کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق حیدر عباس رضوی کو غیر ضروری نقل و حرکت نہ کرنے کامشورہ دیاگیا ہے ۔