Live Updates

حلقہ این اے 122 سے ووٹرز کے ٹرانسفر کے ہزار وں ثبوت مل گئے ہیں ، ثبوت چیف الیکشن کمشنر او ر اے پی سی میں پیش کرینگے‘ ہمیں قومی اداروں پر مکمل یقین ہے ، انصاف نہ ملا تو ہر فورم پر جائیں گے

تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 20 اکتوبر 2015 23:11

حلقہ این اے 122 سے ووٹرز کے ٹرانسفر کے ہزار وں ثبوت مل گئے ہیں ، ثبوت چیف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ووٹرز کے ٹرانسفر کے سینکڑوں نہیں ہزار وں ثبوت مل گئے ہیں جن کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان او ر آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیاجائیگا‘ ہمیں قومی اداروں پر مکمل یقین ہے ‘ اگر انصاف نہ ملا تو ہر فورم پر جائیں گے۔

منگل کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہاکہ ہم نے 2013 اور 2015ء کی ووٹر لسٹوں کی مکمل چھان بین کی ہے جس کے بعد ہمیں پتہ چلا ہے کہ این اے 122 کے حلقے سے ووٹرز سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ان تمام ثبوتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کرے گی جبکہ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات کر کے ووٹرز ٹرانسفر کے ثبوت پیش کرو ں گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ اے ‘ بی سی فارم پر کرے بغیر کسی ووٹرز کا ووٹ ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر میں ووٹرز کے ٹرانسفر کرنے کا ثبوت ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ عدالتی کمیشن قائم کر کے ووٹرز ٹرانسفر کی تحقیقات کرائے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہاکہ مجھے چیف الیکشن کمشنر اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر مکمل یقین ہے جبکہ ہمیں قومی اداروں پر بھی مکمل اعتماد ہے اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ اگر انصاف نہ ملا تو ہم ہر فورم پر جائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات