Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت سے مایوسی کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 22:44

عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت سے مایوسی کا اظہار کردیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت سے مایوسی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ہی جماعت کی خیبرپختونخواہ حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کےپروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جس طرح ان کی پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو ٹکٹ نوازے گئے اس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی لیڈر مخصوص نشستوں کے ٹکٹ کیلئے اپنے رشتے دار کا نام نہیں دے سکے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :