مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے ناراض کارکنوں کا صوبائی قائدین کے خلاف28 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان

منگل 20 اکتوبر 2015 21:50

مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے ناراض کارکنوں کا صوبائی قائدین کے خلاف28 ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے ہزاروں ناراض کارکنوں نے مرکزی اور صوبائی قائدین کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے28 اکتوبر کو اپنے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا۔ جس کیلئے50 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ضلع پشاور کے صدر ستار خان خلیل ،واقف خان، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان اﷲ ،ڈاکٹر شرافت خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بچانے کے لئے نظریاتی کارکن میدان میں نکل آئیں ہیں اور قائدین کو جگاکردم لیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں نے پارٹی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں لیکن آج مرکزی قیادت اور صوبائی قائدین اقبال ظفر جھگڑا ،امیر مقام نام نہاد مسلم لیگی ٹولوں کو لیکر اپنی مفادات حاصل کرنے میں مصروف ہیں یہ بات مسلم لیگی قائدین نے ڈاکٹر شرافت دوران پور کے حجرے میں ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نہ تو مسلم لیگ کو ٹوٹنے دیں گے اور نہ ہی دوسری پارٹیوں میں جائیں گے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز پہنچائیں گے اور اس کے لئے پورے خیبرپختونخوا کے ہزاروں کارکن ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوئے ہیں اور 28اکتوبر کو مرکزی اور صوبائی قیادت کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :