جرمنی کے سب سے بڑے بینک نے غلطی سے اکاونٹ ہولڈر کو 6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کردی

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 21:49

جرمنی کے سب سے بڑے بینک نے غلطی سے اکاونٹ ہولڈر کو 6 ارب ڈالر کی رقم منتقل ..
فرینکفرٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) جرمنی کے سب سے بڑے بینک نکی جانب سے غلطی سے اکاونٹ ہولڈر کو 6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کردینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سب سے بڑی بینک کی جانب سے فاش غلطی کرتے ہوئے اپنے ایک اکاونٹ ہولڈر کو 6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم بینک حکام کو جیسے ہی اس فاش غلطی کا احساس ہوا تو ان کی جانب سے کوئی بڑا نقصان ہونے سے قابل ہی یہ رقم اکاونٹ ہولڈر کے اکاونٹ سے واپس نکال لی گئی۔ بینک انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ غلطی ایک جونئیر افسر کی لاپرواہی کے باعث ہوئی۔ یاد رہے کہ یہ بینک ایسی کوتاہیوں کیلئے جرمنی میں مشہور ہے اور اس سلسلے میں رواں برس کے مئی کے ماہ میں ڈھائی ارب ڈالر کا جرمانہ بھی بھر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :