پاکستانی بیکری ڈنکن ڈونٹ کا بھارتی انتہاء پسند حکومت کے نام شاندار پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 21:12

پاکستانی بیکری ڈنکن ڈونٹ کا بھارتی انتہاء پسند حکومت کے نام شاندار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) پاکستانی بیکری ڈنکن ڈونٹ کی جانب سے بھارتی انتہاء پسند حکومت کے نام شاندار پیغام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہاء پسند حکومت اور ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی جانب سے بھارت میں موجود پاکستانیوں کو حراساں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں بھی پیش آیا جب کراچی کے ایک خاندان کو بھارت میں نہ کسی ہوٹل کی جانب سے کمرا کرائے پر دیا گیا نہ ہی ریلوے اسٹیشن پر انہیں رات گزارنے کی اجازت دی گئی جس کے باعث انہیں پوری رات ایک فٹ پاتھ پر گزارنا پڑی۔

(جاری ہے)

شدید بھوک اور لاچاری کی حالت میں کسی کی جانب سے ان کی مدد نہیں کی گئی۔ تاہم بھارت میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کیخلاف اس شدید نفرت کے باوجود پاکستانی بیکری ڈنکن ڈونٹ کے مالک اقبال لطیف نے اپنے شاندار اقدام سے ہندوستانیوں کی نفرت کا جواب محبت سے دیا ہے۔ اقبال لطیف نے ملک بھر میں موجود اپنی بیکریوں کی شاخوں پر پاکستان میں آنے والے تمام ہندوستانیوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کی شروعات کردی ہے۔ اقبال لطیف کے اس شاندار اقدام نے دنیا بھر کو باور کرادیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کیخلاف نفرتوں کے باوجود پاکستانی عوام کی جانب سے ہمیشہ محبتیں ہی نچھاور کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :