یاد ماضی عذاب ہے یارب، وزیراعظم نواز شریف کی ماضی میں ٹیکس کم کرنے کے حوالے سے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ن لیگ کے کارکنان کو شرمندہ کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 20:49

یاد ماضی عذاب ہے یارب، وزیراعظم نواز شریف کی ماضی میں ٹیکس کم کرنے کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی ماضی میں ٹیکس کم کرنے کے حوالے سے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ن لیگ کے کارکنان کو شرمندہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم نواز شریف کی چند برس قبل کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ان کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس وقت کی موجودہ حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کا بے پناہ بوجھ لاد دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جب ان کی حکومت آئے گی تو وہ ان ٹیکسوں کو یا تو ختم کردیں گے یا ان کی شرح صرف 10 فیصد پر لے آئیں گے۔ اس حوالے سے حکومت کے ناقدین کی جانب سے وزیراعظم اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وزیراعظم بلنگ و باند دعوے کیا کرتے تھے تاہم حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے عوام پر پچھلی حکومت سے بھی زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں مسلم لیگ کے کارکنان کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔