نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اجازت دے دی گئی ہے

وزارت داخلہ کا جی ایچ کیو کو خط

منگل 20 اکتوبر 2015 20:14

نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اجازت دے دی گئی ہے،فوجی اہلکار نادرادفاتر سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کراسکیں گے اور نئے لائسنس جاری بھی کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کو خط لکھاہے جس میں انہیں آگاہ کیاگیا کہ نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں اور افسروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اب فوجی اہلکار نادرا دفاتر سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کراسکیں گے اور نئے لائسنس جاری بھی کرواسکیں گے۔