دسمبر میں شیڈول پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی: بھارتی میڈیا کا دعوی

منگل 20 اکتوبر 2015 12:47

دسمبر میں شیڈول پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی: بھارتی میڈیا کا دعوی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار20اکتوبر۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دسمبر 2015 ء میں شیڈول پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے اب سے کچھ پہلے بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی تاہم راجیو شکلا نے اس ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر بات چیت سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہ اس سیریز پر بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر بات چیت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی دسمبر میں پاکستان سے سیریز کے لیے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ ششانک منوہر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہیں کورا جواب دیں گے ۔