پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

منگل 20 اکتوبر 2015 12:02

پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کو صوبے بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہیلی کیم، ڈرون اور فضائی کوریج پر بھی پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں کسی بھی تقریب یا اجتماع کے دوران بڑے غبارے اڑانے پر بھی پابندی کا سختی سے نفاذ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :