کوئٹہ دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، پانچ کلو بارود ، ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2015 11:56

کوئٹہ دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، پانچ کلو بارود ، ٹائم ڈیوائس ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) کوئٹہ دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، پانچ کلو بارود ، ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، پانچ سے چھ کلو بارود بس کی چھت پر رکھا گیا تھا۔گزشتہ رات دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کی حسین وادی کو لہو لہو کر دیا ، جب سریاب روڈ پر دکانی بابا چوک کے قریب فلائی اوور کے نیچے کھڑی بس میں ہونے والے دھماکے سے قرب و جوار کے علاقے لرز اٹھے۔

(جاری ہے)

بس میں قریبی آبادیوں کے چالیس سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے کئی زخمی ہوگئے ، بس بھی تباہ ہوگئی۔دھماکے کی طلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ایس ایس پی آپریشنز عبدالوحید خٹک کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، پانچ سے چھ کلو گرام دھماکا خیز مواد بس کی چھت پر رکھا گیا تھا۔دھماکے کے متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تاہم کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔