لاہور : پنجاب میں سزائے موت کے 10 مُجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اکتوبر 2015 11:52

لاہور : پنجاب میں سزائے موت کے 10 مُجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 اکتوبر 2015 ء) :لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، مجرم خلیل نے نواکوٹ جبکہ مجرم ندیم نے شادباغ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم سعید نے 2003ء میں جبکہ مجرم اکرم نے 2000ء میں دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کیا تھا. اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دی گئی، سرگودھا میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، بہاولپور میں بھی قتل کے ایک مجرم کو انجام تک پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :