نشے میں دھت سڑک کنارے پڑی خاتون کی تصویر نے سعودی عرب میں تہلکہ مچا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2015 23:22

نشے میں دھت سڑک کنارے پڑی خاتون کی تصویر نے سعودی عرب میں تہلکہ مچا ..
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19اکتوبر 2015 ء) نشے میں دھت سڑک کنارے پڑی خاتون کی تصویر نے سعودی عرب میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کےشہر جدہ میں سڑک کنارے شراب کے نشے میں دھت پڑی ہوئی ایک خاتون کی تصویر نے ہر جانب تہلکہ مچا دیا تھا۔ یہ تصویر کسی غیر ملکی کی جانب سے لی گئی تھی اور بعد ازاں اسے انٹرنیٹ پر ڈال دیا گیا جس کے بعد سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے اس پر شدید ردعمل آیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سعودی عرب کے لوگوں پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی جریدوں کی جانب سے دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ سعودی خواتین ٹماٹر کی مدد سے گھروں میں شراب بناتی ہیں۔ جبکہ بظاہر دنیا کے سامنے ملک میں شراب نوشی پر سخت پابندی کا پرچار کرنے کے باوجود سعودی عرب میں شراب میسر ہوتی ہے اور سعودی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس کا استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :