مشرقی افغانستان میں طالبان کا امریکی ایف 16 جنگی طیارے پر حملے کا دعوی
لاکھوں ڈالرز کے جدید طیارے کو حملے میں شدید نقصان پہنچا،امریکی حکام
پیر 19 اکتوبر 2015 22:32
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) مشرقی افغانستان میں طالبان نے ایک امریکی ایف 16 جنگی طیارے پر حملے کا دعوی کیا ہے،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں ڈالرز کے جدید طیارے کو حملے میں شدید نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ منگل کو طالبان کے زیر اثر پکتیکا صوبے کے ضلع سید کرم میں ہونے والے حملے کے بعد اڈے پر واپس آنے سے قبل طیارے سے فیول ٹینک اور اسلحہ گرانا پڑا۔
طالبان نے منگل کی شام ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ تاہم، امریکی فوج نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے پاس ’طالبان کے دعوے کی حمایت میں کوئی آپریشنل رپورٹ ‘ نہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو ملنے والی تصاویر پر لندن سے کام کرنے والے ایک آزاد مبصر نے بتایا کہ طیارے سے فیول ٹینک ، ایک فضا سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل اور دو ان گائیڈڈ بم گرائے گئے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.