Live Updates

پاکستانی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو بہترین رہنما قرار دیدیا،عمران خان دوسرے نمبر پر

59فیصد کا 2013ء کے عام انتخابات کی شفافیت کے حق میں ووٹ ، پاک فوج ملک کا قابل بھروسہ ادارہ ہے ، 75فیصد افراد کی رائے ، 70فیصد کا مسلم لیگ (ن) اور 44فیصدکاتحریک انصاف پر اعتماد کااظہار،66فیصد لوگوں نے جمہوری معیار کو بہترین سمجھا،دوسرے جمہوری سال کے اختتام پرپلڈاٹ کی جانب سے جاری سروے کے اعداد وشمار

پیر 19 اکتوبر 2015 22:30

پاکستانی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو بہترین رہنما قرار دیدیا،عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) غیر سرکاری تنظیم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی پلڈاٹ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے وزیراعظم نواز شریف کو دوسرے سیاسی رہنماؤں کی نسبت ملک کا سب سے بہترین رہنماء قرار دے دیا جبکہ59فیصد لوگوں نے کہاہے کہ 2013ء کے عام انتخابات شفاف تھے ، 75فیصد کاکہنا ہے کہ پاک فوج قابل بھروسہ ادارہ ہے ۔

پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام نے وزیراعظم نواز شریف کو دوسرے سیاسی رہنماؤں کی نسبت ملک کا سب سے بہترین رہنماء قرار دے دیا،59فیصد لوگوں نے 2013ء کے عام انتخابات کو شفاف قرار دیا،۔پیر کو دوسرے جمہوری سال کے اختتام پرپلڈاٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے سروے کے مطابق پاکستانی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین سیاسی رہنماء قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 75فیصد لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کو بااعتماد رہنماء قرار دیاجبکہ 49فیصد لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق 75فیصد لوگوں نے پاک فوج کو ملک کا قابل بھروسہ ادارہ قرار دیا۔ سروے میں بتایا گیاکہ 70فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو بہترین قرار دیااور طرز حکومت سے مطمئن نظر آئے ، سروے میں اکثریت نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بھی پہلے سے بہتر قرار دیاجبکہ 66فیصد لوگوں نے جمہوری معیار کو بہترین سمجھا۔

سروے میں 2013ء کے انتخابات کے حوالے سے دلچسپ حقائق پیش کئے گئے ، جن کے مطابق 59فیصد عوام نے ان انتخابات کو شفاف قرار دیا جبکہ 44فیصد لوگوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیاجو کہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات