کوئٹہ ، سریاب روڈ پر دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2015 21:21

کوئٹہ ، سریاب روڈ پر دھماکہ، 10 افراد جاں بحق،  پولیس اور ایف سی نے علاقے ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19اکتوبر 2015 ء) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بس مقامی مسافروں کی آمدورفت کیلئے استعمال ہو رہی تھی۔