کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2015 21:10

کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19اکتوبر 2015 ء) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دھماکہ روڈ کے کنارے کھڑی بس کے قریب ہوا ہے جس سے 4 افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہوجانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔