Live Updates

عوامی جمہوری اتحاد کا یکم نومبر کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا فیصلہ

یکم نومبر کو تراکئی ہاوس میں عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک وشہرام خان تراکئی مشترکہ پریس کانفرنس کریگی

پیر 19 اکتوبر 2015 20:02

عوامی جمہوری اتحاد کا یکم نومبر کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) عوامی جمہوری اتحاد نے یکم نومبر کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یکم نومبرپارٹی کے چیرمین اور وزیرصحت شہرام خان تراکئی ، چار ممبران اسمبلی اور ان کے چچا عثمان خان تراکئی ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے کاباضابطہ اعلان کریگی،ذرائع کے مطابق عوامی جمہوری اتحاد کا اجلاس پارٹی چیئرمین شہرام خان تراکئی کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر کوعوامی جمہوری اتحاد تحریک انصاف میں باضابطہ ضم کردی جائیگی جبکہ پارٹی کے چیرمین شہرام خان تراکئی سمیت چار ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی جن میں عبدالمنیم خان ،محمد علی تراکئی، ختاب بی بی اور ان کے چچا عثمان خان تراکئی ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو تراکئی ہاوس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک اور پارٹی کے چیرمین شہرام خان تراکئی مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریگی واضح رہے کہ عوامی جمہوری اتحاد کے چیئرمین شہرام خان تراکئی کے والد لیاقت خان تراکئی کچھ ماہ قبل ہی تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات