وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پربرطانوی حکومت کی نمائندہ کیتھرین کالویٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا

پیر 19 اکتوبر 2015 19:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پربرطانوی حکومت کی نمائندہ کیتھرین کالویٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چارروزہ دورے پر امریکہ جارہے ہیں جہاں وہ راستے میں ایک روز لندن میں قیام کررہے ہیں جس کے بعد وہ (کل ) منگل کو لندن سے امریکہ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

لندن پہنچنے پر ایئرپورٹ پربرطانوی حکومت کی نمائندہ کیتھرین کالویٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم امریکی صدر باراک اوباما ، نائب صدر جوبائیڈن اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پاک امریکہ بزنس کونسل اور انسٹیٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم امریکی میڈیا کے نمائندوں، امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔