دوسرے شخص کو کاندھے پر کاٹنے نے مسافر کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2015 19:48

دوسرے شخص کو کاندھے پر کاٹنے نے مسافر کی جان لے لی

ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19اکتوبر 2015 ء) ایک عجیب و غریب واقعے میں دوسرے شخص کو کاندھے پر کاٹنے نے ایک مسافر کی جان لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سے پرتگال جانے والی پرواز میں اس وقت عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جب ایک برازیلی شخص کی پاس بیٹھے مسافر کو کاندھے پر کاٹنے سے موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

برازیلی شخص کی جانب سے جیسے ہی پاس بیٹھے مسافر کو اس کے کاندھے پر کاٹا گیا تو اسی وقت دیگر مسافروں نے شور ڈال کر جہاز کی سیکورٹی کو بلا لیا تاہم سیکورٹی کے آنے سے قبل ہی برازیلی شخص جاں بحق ہوچکا تھا۔ برازیلی شخص کی موت کے بعد تلاشی کے دوران پولیس نے اس شخص کے ہمراہ سفر کرنے والی 44 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 2 کلو ڈرگ برآمد ہوئی۔