چیئرمین پی سی بی شہریار کے دورہ بھارت کے موقع پر بی سی سی آئی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں ملوث شیوسیناکے 10کارکن ضمانت پر رہا

پیر 19 اکتوبر 2015 19:36

چیئرمین پی سی بی شہریار کے دورہ بھارت کے موقع پر بی سی سی آئی ہیڈکوارٹرز ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کے دورہ بھارت کے دوران بی سی سی آئی ہیڈکوارٹرز پر حملے پرانتہاء پسندہندو جماعت شیو سینا کیگرفتارہونیوالے 10 کارکنوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابقپیر کوچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کے دورہ اور بی سی سی آئی کے صدرسے ممکنہ ملاقات کے موقع پر پاکستان کے خلاف احتجاج کرنے اور بی سی سی آئی ہیڈکوارٹرز پرحملے میں ملوث ہونے پر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سیناکے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیاگیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے انتہاء پسند جماعت شیوسینا مسلمانوں کے ساتھ جارخانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، جس کا تاحال مودی سرکار نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بھارتی انتہاء پسند جماعت کے مذموم عزائم میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، جس سے خطے میں بد امنی پھیلنے کاخدشہ ہے