نواز شریف امریکہ بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں، پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر بات کریں‘ حکمران راستہ ضرور بنائیں مگر ہر راستہ تخت لاہور کی طرف نہ جائے‘ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ان کو کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے‘ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کرینگے‘ قوم سے درخواست ہے وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 19 اکتوبر 2015 13:57

نواز شریف امریکہ بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں، پاکستان کی سلامتی ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف امریکہ بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر بات کریں‘ حکمران راستہ ضرور بنائیں مگر ہر راستہ تخت لاہور کی طرف نہ جائے‘ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں ان کو کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے‘ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کرینگے‘ قوم سے درخواست ہے وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔

وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھارت کے خلا ف ثبوت لے کر امریکہ کیوں جائیں کیا امریکہ ہمارا آقا ہے ۔ نواز شریف اپنے دورہ کے دوران امریکہ میں پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کریں اورامریکہ میں بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں،بھٹو نے عوام کی بات کی جس کی وجہ سے وہ آج بھی زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کریں گے،اگروسائل استعمال کریں تو ہندوستان جیسے کئی ممالک کو چلاسکتے ہیں۔نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انہیں کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔

متعلقہ عنوان :