انسداد دہشت گردی‘ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں کے قریب شروع ہوگئیں

پیر 19 اکتوبر 2015 12:50

انسداد دہشت گردی‘ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں ..

کھاریاں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی فورسز کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ مشقیں پیر سے کھاریاں کے قریب شروع ہوگئیں۔ الشہاب اول کے نام سے بارہ روزہ مشقیں کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی کے قومی تربیتی مرکز میں ہو رہی ہیں جو31اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

مشقوں میں حصہ لینے کیلئے سعودی فوجیوں کا 57 رکنی دستہ پاکستان آیا ہے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام مشقوں کا معانہ کریں گے ۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق دونوں ممالک کی یہ پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔ رواں سال مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان معمول کی مشترکہ فوجی مشقیں سعودی عرب کے شہر طائف کے قریب منعقد ہوئی تھیں -