لاہور : بھارتی شیو سینا کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 12:33

لاہور : بھارتی شیو سینا کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر2015 ء) : بھارتی شیو سینا کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ، قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ شیو سینا کی شدت پسند سرگرمیوں کو نوٹس لے اور شیو سینا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کرے ، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیو سینا کی سر گرمیوں کے باعث بھارت کے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ غیر محفوظ ہیں، شیو سینا کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفترپر دھاوا قابل مذمت ہے، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ شیو سینا کی سرگرمیوں کے سبب خطے کا امن خطرے سے دو چار ہے.