اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 11:04

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں. وزیر اعظم نواز شریف لندن میں ایک روز قیام کے بعد آئندہ کل واشنگٹن روانہ ہوں گے.وزيراعظم اپنے دورے ميں امريکي حکام سے بھارت کي شرانگيزي، پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مداخلت ،سکيورٹي صورتحال اور افغان امن عمل پر بات کريں گے۔

(جاری ہے)

تین روزہ سرکاری دورے میں سول نیوکلئیر تعاون، خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر خصوصی بات چیت ہو گی۔وزیراعظم بدھ کو امریکی صدر باراک اوباما سے افغانستان کی صورتحال، طالبان سے امن مذاکرات سمیت دیگر امورپربات کریں گے۔ جبکہ کانگریس اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں سے ملاقاتیں اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ جبکہ مریم نواز کو بھی امریکی خاتونٍ اول مشل اوباما کی دعوت پر خصوصی طور پر وفد میں شامل کیا گیا ہے.