ممبئی : بھارتی شیو سینا کا بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ، نجم سیٹھی اور شہر یار خان کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 10:53

ممبئی : بھارتی شیو سینا کا بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ، نجم سیٹھی اور ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء) : بھارتی شیو سینا نے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ کر دیا . تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چئیر مین شہریار خان اور نجم سیٹھی دورہ بھارت پر موجود ہیں جہاں انہوں نے آج بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کرنا تھی. تاہم بھارتی شدت پسند جماعت شیو سینا نے بی سی سی آئی کے دفترپر ہلا بول دیا ، شیو سینا کے کارکنان نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز میں گھُس کر نگامہ آرائی کی.

جبکہ پی سی بی چئیر مین شہریار خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی.

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسندوں نے نجم سیٹھی اور شہریار خان کے دورہ بھار ت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کو وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے . کشیدہ حالات کے پیشٍ نظر بی سی سی آئی چئیر مین نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کا مقام تبدیل کر دیا ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی شیو سینا پاکستانی گلو کار غلام علی کا کنسرٹ بھی دھمکیوں کے زور سے ملتوی کروا چُکی ہے جبکہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے آرگنائزر پر بھی شیو سینا نے حملہ کر کے کتاب رونمائی کی تقریب روکنے کی کوشش کی تھی.