وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد پیش کرنا دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ جذبات کی عکاس ہے ، قرار داد میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے،امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا امریکی ایوان نمائندگان میں شیلا جیکسن کی قرارداد پر ردعمل

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی کانگریس میں پاکستان کی حمایت میں قرار داد پیش کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد پیش کرنا دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ جذبات کی عکاس ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو امریکی ایوان نمائندگان کی سینئر رکن شیلا جیکسن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے قبل ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی پاکستان کی حمایت میں قرار داد پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی قرار داد میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں شیلا جیکسن کی قرار داد دوستانہ جذبات کی عکاسی ہے ۔

متعلقہ عنوان :