قومی مفاد اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، دو سال میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے ، 2011-12ء میں پاک امریکہ تعلقات میں کافی کشیدگی تھی ، افغانستان میں کوئی بھی واقعہ ہوتو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے ، پاکستان اچھے برے طالبان کا فرق کیے بغیر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ قومی مفاد اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، دو سال میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے ، 2011-12ء میں پاک امریکہ تعلقات میں کافی کشیدگی تھی ، افغانستان میں کوئی بھی واقعہ ہوتو اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے ، پاکستان اچھے برے طالبان کا فرق کیے بغیر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے ۔

اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری ہے ، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان اچھے برے طالبان میں فرق کیے بغیر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، دو سال میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے ، 2011-12ء میں پاک امریکہ تعلقات میں کافی کشیدگی تھی تاہم 2013ء میں پاک امریکہ تعلقات کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اوباما بھی سمجھتے ہیں کہ طالبان سے لڑائی مسئلے کا حل نہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو اس کا الزام پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے ۔