Live Updates

تحریک انصاف مقدمے کی دھمکیاں کسی اور کو دے،میٹرو بس منصوبے کے پل سے پتھر گرنا شیخ رشید کی پلاننگ بھی ہو سکتی ہے، واقعہ ہوتے ہی شیخ رشید لائن پر آ گئے،کوئی میٹرو بس منصوبے میں 100 کے بجائے 45 ارب لاگت ثابت کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:44

تحریک انصاف مقدمے کی دھمکیاں کسی اور کو دے،میٹرو بس منصوبے کے پل سے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مقدمے کی دھمکیاں کسی اور کو دے،میٹرو بس منصوبے کے پل سے پتھر گرنا شیخ رشید کی پلاننگ بھی ہو سکتی ہے، واقعہ ہوتے ہی شیخ رشید لائن پر آ گئے،میٹرو بس منصوبے میں 100 کے بجائے 45 ارب لاگت ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ میٹروبس منصوبے کے پل سے پتھر گر کر نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔

تحریک انصاف مقدمے کی دھمکیاں کسی اور کو دے۔دیکھنا پڑے گا پتھر کس نے رکھا تھا، پتھر گرنا کسی کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ یہ شیخ رشید کی پلاننگ بھی ہو سکتی ہے جو واقعہ ہوتے ہی لائن پر آ گئے۔انھوں نے کہاکہ اگر کوئی 100 کے بجائے 45 ارب لاگت ثابت کردے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔انھوں نے کہاکہ میں حاد ثے میں جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شریک تھا۔شعبدہ بازی کرنے والوں میں سے کوئی وہاں موجود نہیں تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات