وزیراعظم نوازشریف کے دورے سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حوالے سے قرارداد پیش ،قرار داد شیلا جیکسن نے پیش کی جس میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاو ن بڑھانے اور جمہوری عمل کے استحکام کی حمایت کی گئی ہے

اتوار 18 اکتوبر 2015 23:44

وزیراعظم نوازشریف کے دورے سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم نوا زشریف کے دورے سے ایک ر وز قبل امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاو ن بڑھانے اور پاکستان میں جمہوری عمل کے استحکام کی حمایت کے حوالے سے قرار داد پیش کر دی گئی،قرار داد رکن شیلا جیکسن نے پیش کی جسیخارجہ امورکمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف کے دورہ امریکہ سے ایک روز قبل امریکی ایوان نمائندگان میں سینئر رکن شیلا جیکسن نے ایک قرار داد پیش کی ہے جس میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرنے کا کہا گیا ہے۔ قرار داد کو خارجہ امور کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نوا زشریف امریکی صدر بارک اوبامہ کی دعوت پر (کل) منگل کو امریکہ کے اہم دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے ۔