کرکٹر احمد شہزاد کی چاچا کرکٹ سے بدتمیزی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 اکتوبر 2015 23:23

کرکٹر احمد شہزاد کی چاچا کرکٹ سے بدتمیزی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء) چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے دیوانے چاچا کرکٹ محمد زمان نے کرکٹر احمد شہزاد سے بدتمیزی پر معافی کا مطالبہ کردیا،چاچا کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر احمد شہزاد نے معافی نہ مانگی تو اگلے میچ میں ان کے خلاف احتجاج کرونگا۔ کرکٹر احمد شہزاد کا چاچا کرکٹ سے جھگڑا بڑھتا جارہا ہے، اوپنر نے ہوٹل میں چاچا کے ساتھ ہتک آميز رويہ بھی اختيار کيا تھا، احمد شہزاد ٹيم سے کيا باہر ہوئے اپنا غصہ دوسروں پر اتارنے لگے، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹيسٹ کے دوران ہوٹل ميں جب چاچا کرکٹ ان سے ملنے گئے تو احمد شہزاد نے نہ صرف ان کے ساتھ تصاوير بنوانے سے انکارکرديا، بلکہ انہیں مبینہ طور پر سنگين نتائج کي دھمکياں بھي ديں۔

چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم سے محبت کرتے ہیں اور کھیل کے شوقین ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم کو ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں، تاہم ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان سے بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینیجمنٹ احمد شہزاد سے معافی مانگنے کی درخواست کرے ورنہ وہ اگلے ٹیسٹ کے دوران شہزاد کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق پاکستان ٹيم مينجنمنٹ کے دو افراد سے بات چيت ہوچکي ہے، ابھي تفصيلات نہيں بتا سکتا ، احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہوں، امید ہے احمد شہزاد سے تنازعے کا جلد حل نکل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :