ذمہ دارایٹمی طاقت کی حیثیت سےجوہری اثاثےمحفوظ ہاتھوں میں ہیں،نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 اکتوبر 2015 23:21

ذمہ دارایٹمی طاقت کی حیثیت سےجوہری اثاثےمحفوظ ہاتھوں میں ہیں،نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارے اسٹریٹجک اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :