کراچی،سمندری حدود کی خلاف ورزی،27بھارتی ماہی گیر گرفتار

اتوار 18 اکتوبر 2015 21:27

کراچی،سمندری حدود کی خلاف ورزی،27بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) کراچی میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 27بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 27بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق ماہی گیروں کی گرفتاری سمندری حدود کی خلاف ورزی پر عمل میں آئی، ماہی گیروں کی چار لانچوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سمندری حدود کیخلاف ورزی پر متعدد بار بھارتی اور پاکستانی ماہی گیر وں کی گرفتاری کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :