معذرت، ہمارے صدر ٹربٹ مچھلی نہیں کھا سکتے، چینی وفد

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 اکتوبر 2015 21:27

معذرت، ہمارے صدر ٹربٹ مچھلی نہیں کھا سکتے، چینی وفد

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء)چین کے صدر ژی جن پنگ کل سے برطانیہ کاپانچ روزہ دور شروع کر رہے ہیں،برطانوی میزبانوں کی جانب سے ملک کی مشہور اور لذیذ مچھلی ”ٹربٹ“ کی دعوت پر مہمان نے دعوت شکریے کے ساتھ معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

مچھلی کے شوقین برطانیہ جائیں اور ٹربٹ نا کھائیں یہ تو ایسا ہی ہے کہ جیسے سیاح سوات جائیں اور ٹراؤٹ نا کھائیں ! لیکن ملکہ کی دعوت پر کل سے برطانیہ کے دورہ شروع کرنے والے چینی صدر کے اسٹاف نے بکنگھم پیلیس سے منظوری کے بعد آنے والے مینو میں سے ٹربٹ مچھلی اور کیکڑے کی ڈشز خارج کروادی ہیں۔

چینی حکام نے اسکی وجہ یوں بتائی کہ صدر ژی جن پنگ صرف خشک اور کوئلے پر سینکی ہوئی مچھلی کھاتے ہیںاور اسکے بعد پینے کا پانی بھی مقامی کمپنی کا ہی استعمال کرتے ہیں جو چینی وفد اپنے ساتھ لائے گا۔ چینی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ شاہی خانساماں ”مارک فلیناگن “ان کی فرمائش اور چینی صدر کی پسند نا پسند کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھانا تیار کریں ۔