بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، پولیس بھی شیوسینا کے نقش قدم پرچل پڑی، مسلمان نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد،پولیس نے آصف اور دانش کو پکڑ کر تین گھنٹے تک بدترین تشددکا نشانہ بنایا،بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کی دھمکی

اتوار 18 اکتوبر 2015 21:11

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، پولیس بھی شیوسینا کے نقش قدم پرچل پڑی، ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18اکتوبر۔2015ء) بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ممبئی پولیس نے2 مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کو کہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس بھی انتہا پسندی پر اتر آئی ۔پولیس اہلکاروں نے مسلمان نوجوانوں آصف اور دانش کو پکڑ کر بدترین تشددکا نشانہ بنایا جس سے ان کی حالت نازک ہو گئی۔

آصف اور دانش پر تشدد کیخلاف شہریوں نے تھانے کیخلاف مظاہرہ کیا۔پولیس کی طرف سے ان پر پاکستان کی مدد اور دہشت گرد ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والا نوجوان آصف ممبئی میں رہ رہا تھا۔ نوجوان کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس جس مسلمان کو پکڑتی ہے اسے کہتی ہے تم پاکستان چلے جاؤ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں مسلمان نوجوانوں کو تین گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا انکے جسم پر پولیس تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی دو مسلمان افراد کو جنونی ہندوؤں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ اخلاق نامی 50 سالہ مسلمان پر گائے کا گوشت کھانے جبکہ نعمان نامی مسلمان نوجوان پر گائیوں کو اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔