صوبائی کابینہ میں شامل ایک صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنا شروع کردی

اتوار 18 اکتوبر 2015 20:45

صوبائی کابینہ میں شامل ایک صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) صوبائی کابینہ میں شامل ایک صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنا شروع کردی ہے صوبائی کابینہ میں قومی وطن پارٹی کی شمولیت کے پیش نظر ایک صوبائی وزیرکو فارغ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ صوبائی کابینہ میں رد وبدل کی منظوری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی دیدی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ایک صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ کوخالی کرنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اپنے ذاتی سامان جمعہ کے روز منتقل کردیا ہے جبکہ ان کے فیملی کے بعض افرادبھی منتقل ہو گئے ہیں ۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ میں چودہ سے زائد وزراء پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔