صوبے کے سنٹرل جیلوں میں قیدی بچوں کے لئے سویٹ ہومز کھولنے کا منصوبہ تیار

اتوار 18 اکتوبر 2015 20:45

صوبے کے سنٹرل جیلوں میں قیدی بچوں کے لئے سویٹ ہومز کھولنے کا منصوبہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) صوبے کے سنٹرل جیلوں میں قیدی بچوں کے لئے سویٹ ہومز کھولنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے سویٹ ہومز میں قیدی ماؤں کے ساتھ دو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے علاوہ ان کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے ۔ جبکہ قیدیوں کے اصلاحات کی بہتری کے لئے جیلوں کو ایک یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تاکہ جیلوں میں تعلیم وتربیت کا ایسا نظام نافذ کیا جائے تاکہ قیدیوں کو جیل کے اندر تعلیم فراہم ہو سکے ۔ جبکہ اس ضمن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تمام قیدیوں کے نصابی کتابوں اور فیس کے اخراجات یونیورسٹی سے ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ابتدائی مرحلے میں سنٹرل جیل پشاور میں ہومز سویٹ کھولا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ہری پور ،ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان جیل میں ہومز سویٹ کھولے جائینگے ۔ جبکہ بعدازاں اس کادائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :