ستمبر میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

پٹرول سستا ہونے سے تین ماہ میں دو لاکھ تیرہ ہزار موٹر سائیکلیں فروخت ہوگئیں

اتوار 18 اکتوبر 2015 20:30

ستمبر میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ہلکے پھلکی کسی بھی چیز کی قیمت میں کمی کی خوشخبری مل جائے تو وہ تپتی دھوپ میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 28 فیصد کی کمی ہوچکی ہے یہی وجہ سے ہے کہ عوام کی جانب سے اس کی خریدار میں گذشتہ مالی سال کے تین ماہ کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بسوں کے دھکوں سے بچنے اور پٹرول سستا ہونے کے باعث عوام نے موٹر سائیکل کی خریداری تیز کر دی۔ صرف ستمبر میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد بائیکس فروخت ہوگئیں۔ دوسری جانب کار سوار اب سی این جی کی لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے کی بجائے پٹرول بھروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پچھے سال ستمبر میں پٹرول کی قیمت 106 روپے 56 پیسے تھی جو اب کم ہوکر 73 روپے 76 پیسے ہوچکی ہے