حادثات ہوتے رہتے ہیں، پتھر گرا ہے، پلر نہیں، حنیف عباسی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 اکتوبر 2015 20:30

حادثات ہوتے رہتے ہیں، پتھر گرا ہے، پلر نہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی میں پل کی ٹوٹ پھوٹ پر حنیف عباسی کہتے ہیں حادثات ہوتے رہتے ہیں، پتھرا گرا ہے، کوئی پلر نہیں، واقعے کی انکوائری ہوگی، ذمہ دار کو سزا ملے گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کے پل کے ٹکڑے گرنے کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پراجیکٹ کے سربراہ حنیف عباسی کا کہنا ہے حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، واقعے کی انکوائری اور ذمہ داروں کو سزا ملے گی، 7 دن میں واقعے کی تحقیقات مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں، پتھر گرا ہے، کوئی پلر نہیں، حادثہ ہونے سے کوئی سڑک بند نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :