فیس بک پر دوستی توڑنے کا اعلان کرکے شہرت حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کے لڑکوں نے پھر سے دوستی کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 23:57

فیس بک پر دوستی توڑنے کا اعلان کرکے شہرت حاصل کرنے والے گوجرانوالہ ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) فیس بک پر دوستی توڑنے کا اعلان کرکے شہرت حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کے لڑکوں نے پھر سے دوستی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 2 لڑکوں آصف اور مدثر نے فیس بک پر اپنی دوستی توڑنے کا اعلان انوکھے طریقے سے کیا تھا جس کے بعد ان کے اس عمل نے ہر جانب دھوم مچا دی تھی۔ تاہم اب ان دونوں لڑکوں نے دوبارہ دوستی کرلی ہے اور اس حوالے سے دوبارہ فیس بک پر انوکھے انداز میں اس کا اعلان کیا ہے۔ ان لڑکوں کے اس انوکھے انداز نے نیو یارک ٹائمز، ڈیلی میل یو کے کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی جریدوں میں پذیرائی پائی تھی۔

متعلقہ عنوان :