پاک بھارت دوطرفہ سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیل ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 23:42

پاک بھارت دوطرفہ سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیل ہونے کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) پاک بھارت دوطرفہ سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کیلئے چئیرمین پی سی بی پیر کے روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ سیریز تین ملکی سیریز میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سیریز کا انعقاد بھارت میں ہی ہوگا تاہم اگر پاکستان رضامند نہ ہوا تو سیریز کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :