Live Updates

وزیراعظم اپنے اوپر خود کش حملہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کی وجہ سے ابھی سے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ،تبدیلی ہجوم سے نہیں بلکہ انسان کی سوچ اور نظریہ سے آتی ہے، ہجوم کے اکٹھے ہوکر تبدیلی لانے کی باتیں غلط ہیں ، چوہدری سرور نے پارٹی کو منظم کیا ،حکومت نے میٹرو منصوبے پر 150ارب روپے لگا دیئے ، پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے ،خیبرپختونخوا میں ماڈل ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، (ن)لیگ سڑکیں اور انڈر پاسز بنا کر اور تحریک انصاف لوگوں کو تعلیم دے کر ملک میں ترقی لاناچاہتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:42

وزیراعظم اپنے اوپر خود کش حملہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کی وجہ سے ابھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تاریخ ہے کہ یہ اپنے اوپر خود کش حملہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کی وجہ سے ابھی سے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ،تبدیلی ہجوم سے نہیں بلکہ انسان کی سوچ اور نظریہ سے آتی ہے،یہ غلط فہمی ہے کہ ہجوم اکٹھا ہو کر تبدیلی لاتا ہے، چوہدری سرور نے پارٹی کو منظم کیا جو کہ میں نہیں کر سکتا تھا،معاشرے میں میرٹ نہ ہو تو اقرباء پروری عام ہو جاتی ہے،حکومت نے میٹرو منصوبے پر 150ارب روپے لگا دیئے ، پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے ،خیبرپختونخوا میں ماڈل ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، (ن)لیگ سڑکیں اور انڈر پاسز بنا کر جبکہ تحریک انصاف لوگوں کو تعلیم دے کراور انہیں باشعور بنا کر ملک میں ترقی لاناچاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دے رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے الیکشن میں اپنے ذاتی پیسے خرچ کئے ہیں، علیم خان کو اس لئے سامنے نہیں لائے کہ ان کے پاس پیسے بہت ہیں بلکہ ہم انہیں اس لئے سامنے لائے ہیں کہ وہ ایک پڑھے لکھے اور سمجھدار آدمی ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 350چھوٹے بجلی گھر مکمل کریں گے، خیبرپختونخوا میں پارٹی ارکان کا رشتے داروں کو آگے لانے پر افسوس ہے، معاشرے میں میرٹ نہ ہو تو اقرباء پروری عام ہو جاتی ہے، تبدیلی ہجوم نہیں بلکہ انسان کی سوچ اور نظریہ لے کر آتی ہے،یہ غلط فہمی ہے کہ ہجوم اکٹھا ہو کر تبدیلی لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سیلف میڈ ہیں،انہوں نے شوگر ملز اپنی قابلیت سے اور دن رات محنت کر کے بنائیں۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ چوہدری سرور نے پارٹی کو منظم کیا جو کہ میں نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ کے دو وزراء شہرام ترکئی اور سکندر شیرپاؤ کے خلاف کچھ شکایات تھیں جس کی وجہ سے ان وزراء کو نکالاگیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس سے لوگ ڈرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سڑکیں اور انڈر پاسز بنا کر ملک میں ترقی لانا چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف لوگوں کو تعلیم دے کراور انہیں باشعور بنا کر ملک میں ترقی چاہتی ہے، مسلم لیگ(ن) بڑے منصوبوں سے کمیشن بناتی ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہو گا، چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

عمران خان نے میٹرو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میٹرو بس منصوبے پر 150ارب روپے لگا دیئے اور پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ماڈل ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، عوام نے کارکردگی دیکھ کر مجھے ووٹ دیئے ہیں۔عمران خان نے تسلیم کیا کہ 2018 ہی الیکشن کا سال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تاریخ ہے کہ یہ اپنے اوپر خود کش حملہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کی وجہ سے ابھی سے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات