Live Updates

دانیال عزیز کے ضمیر کی قیمت وزارت ہے ،وزیراعظم سے اپیل ہے ان کووزیر بنا دیں تاکہ انکی روح کو چین مل سکے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:23

دانیال عزیز کے ضمیر کی قیمت وزارت ہے ،وزیراعظم سے اپیل ہے ان کووزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماء دانیال عزیز کے ضمیر کی قیمت صرف وزارت ہے ،میری وزیراعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ ان کو فوری وزیر بنا دیں تاکہ انکی روح کو چین مل سکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ (ن)لیگ کے رہنماء دانیال عزیز کے ضمیر کی قیمت صرف وزارت ہے ،میری وزیراعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ اس کو وزیر بنا دیں تاکہ اس کی روح کو بھی چین مل سکے۔ عمران خان نے کہا کہ دانیال عزیز نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے میں اس کو اہمیت نہیں دینا چاہتا لیکن نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دانیال عزیز کو وزارت دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات